ماہرہ خان کو ڈراموں اور فلموں سے زیادہ سوشل میڈیا اسٹار کہا جائے تو کچھ غلط نہیں ہوگا۔ کبھی ان کی انڈیا میں بنائی گئی تصاویر وائرل ہوتی ہیں تو کبھی پاکستان میں ان کے کپڑوں پر تبصرے ہوتے ہیں۔ حال ہی میں ان کے جوتے موضوع گفتگو بنے ہوئے ہیں جن کی قیمت 2 لاکھ روپے ہے۔
ماہرہ اس وقت “بارہواں کھلاڑی“ کے نام سے بننے والی اپنی سیریز کی پروموشن میں مصروف ہیں جس کے لئے ایک تقریب میں انھوں نے مشہور ترین بین الاقوامی برانڈ کا جوتا پہنا ۔ اس جوتے کی ویب سائٹ پر قیمت 1220 ڈالرز لکھی ہوئی ہے جو کہ پاکستانی تقریباً دو لاکھ روپے بنتے ہیں۔
یہ سلور سینڈلز کافی خوبصورت اور سامنے سے تکونی شکل کے ہیں جن کے اوپری حصے میں جابجا نگینے جڑے ہیں۔ ماہرہ نے اس حسین سینڈل کو سیاہ رنگ کے ٹو پیس کے ساتھ پہنا جس نے ان کے انداز میں چار چاند لگا دئیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ماہرہ اپنے سینڈلز کی بدولت ایک بار پھر چھا چکی ہیں۔ کوئی ان کے اتنے مہنگے سینڈل خریدنے پر تنقید کررہا ہے تو کوئی ان کی چوائس کو سراہ رہا ہے۔