سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا ہمیشہ ہی سے مزاق بنا رہتا ہے، چاہے وہ اینکرز ہوں یا پھر سیاست دان میمز کا حصہ بنے رہتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعے سے متعلق بتائیں گے۔
بھارتی نیوز چینل پر ایک ایسی صورتحال پیدا ہوئی جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ دراصل اینکر یوکرینی اور امریکی مہمان کے ساتھ پروگرام کر رہا تھا، اور موضوع تھا یوکرین روس تنازع۔
اس پروگرام میں اینکر اس بات کو لے کر خفا تھا کہ امریکہ نے بھارت پر معاشی پابندیوں کا اشارہ کیوں کیا، اور یوکرین پر حملے کی مذمت کیوں نہیں کی۔
اینکر امریکی صحافی کو مک ایڈم سمجھ رہا تھا جو کہ اصل میں یوکرین سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ امریکی صحافی بھارت کے ڈبل گیم کو ایکسپوز کر رہا تھا جس پر اینکر سے رہا نہ گیا اور خود بھی لڑائی میں کود پڑا۔
اینکر نے نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ، مہمانوں سے الجھ پڑا، دراصل اسکرین پر موجود دونوں صحافیوں کے نام تبدیل ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے اینکر سمجھا کہ مک ایڈم امریکی مہمان ہے۔ جبکہ مک ایڈم اس پوری گفتگو میں خاموش بیٹھے سن رہے تھے۔
لیکن جیسے ہی اینکر نے مک ایڈم کا نام لے کر انہیں خاموش ہوجانے کا کہا اور ان پر دباؤ ڈالا تو مک ایڈم انتہائی دھیمے لہجے میں بولے کہ میں ہوں مک ایڈم اور میں نے تو کچھ بولا ہی نہیں۔ لیکن مسلسل اینکر کے چیخنے پر پُر سکون بیٹھے مک ایڈم بھی اشتعال میں آگئے اور چیخنے لگے۔
جس سے ایک مچھلی بازار کا ماحول پیدا ہو گیا۔ شاید چینل انتظامیہ نے غلطی کو جانچ لیا تھا جب ہی اینکر نے بعدازاں دوران پروگرام ہی مہمان سے معافی بھی مانگی۔
ایک اور ویڈیو میں اینکر ارنب گوسوامی بھی مہمان کے ہاتھون ذلیل ہو گئے، دراصل ہوا کچھ یوں کہ اینکر کو مہمان نے یہ کہہ دیا کہ آپ اپنے ملک کے دشمن ہو۔ اور ارنب گوسوامی جو کہ کسی کو اپنے پروگرام میں بولنے نہیں دیتے تھے آج چپ چاپ بیٹھے سن رہے تھے۔