ہمیں ہوٹل جانے دو ۔۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو کراچی ائیر پورٹ پر کیوں روک لیا گیا؟ کرکٹرز پریشان ہوگئے

image

آسٹریلین ٹیم اب کراچی میں اپنا اگلا میچ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی مگر انہیں ائیر پورٹ پر ہی روک لیا گیا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان آج کراچی میں موجود ہیں اور وی آئی پی موومنٹ کے باعث انہیں سیکیورٹی کلیئرنس نہیں مل سکی۔

جس کے بعد پاکستان اور آسٹریلین ٹیم ایک گھنٹے سے زائد ائیر پورٹ پر ہی سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے انتظار میں بیٹھی ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے اب بیٹنگ کوچ محمدیوسف کی ورچوئل پریس کانفرنس بھی ملتوی کردی ہے کیونکہ ان کی ورچوئل پریس کانفرنس آج پانچ بجے شیڈول تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US