لاہور ٹیسٹ میں شاہین کی بال پر وارنر کلین بولڈ، نسیم شاہ بھی وکٹیں لے اُڑے، دیکھیئے ویڈیو

image

لاہور قذافی اسٹیڈیم میں جاری آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیوی اوپنر بلے باز ڈیوذ وارنر کو بولڈ کیا جسے دیکھ کر تماشائی خوب محظوظ ہوئے۔

لاہور ٹیسٹ کے چوتھے روز مہمان ٹیم آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ چوتھے روز کے پہلے سیشن میں یہ معاملہ آیا کہ جب نسیم شاہ بیٹر عثمان خواجہ کو کلین بولڈ کیا توامپائر نے نو بال کا اشارہ کرتے ہوئے عثمان خواجہ کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

اس کے کچھ دیر بعد فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کو بولڈ کیا۔ بیٹر ڈیوڈ وارنر نصف سنچری کر کے آؤٹ ہوئے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلین ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US