پنجاب کے نئے وزیرِاعلیٰ کا انتخاب کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں کچھ دیر بعد اجلاس ہونے والا ہے جس کے بعد کل اتوار کے روز ووٹنگ کا عمل ہوگا۔ جس پر اپوزیشن میں خوب ہلچل مچی ہوئی ہے۔ ن لیگ چاہتی ہے کہ نیا وزیرِاعلیٰ حمزہ شہباز شریف بن جائے لیکن وزیرِاعظم عمران خان نے پرویز الہٰی کو نامزد کیا تھا۔
اسی حوالے سے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ:
''
پرویز الہٰی کو بتانا چاہتی ہوں کہ انہیں ماموں بنا دیا گیا ہے۔پرویز الہٰی الیکشن پر حاوی ہونے کیلئے چور دروازے کا استعمال کررہے ہیں۔ آج وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سرپرائز دیں گے، حکومت الیکشن کرا نہیں سکتی بلکہ چوری کرسکتی ہے، ہم تیار تھے اور ہماری حکمت عملی بھی تیار تھی۔ہم اپنے نمبر گیم پر پُرامید ہیں، ہمیں پتا تھا کہ ہمارا مقابلہ نوسربازوں کے ساتھ ہے، ایوان میں ہماری 80 فیصد حاضری موجود ہے۔ عثمان بزدار اتنے معصوم ہیں کہ استعفیٰ گورنر کو بھیجنے کے بجائے وزیراعظم کو دے دیا، حکومت سے کہتی ہوں، عمران تو گیو، آپ بھی گیو، عثمان بزدار کو ڈمی وزیراعلیٰ بنانے کیلئے ہمارا حق مارا گیا۔
''
واضح رہے کہ آج اسپیکر الیکشن شیڈول کا اعلان کریں گے جس کےبعد کاغذات نامزدگی شام 5 بجے سے پہلے جمع کراسکتے ہیں، اس کے بعد اسکروٹنی کا عمل ہوگا اور اسپیکر اگلے روز یا پھر اور کسی دن ووٹنگ کا اعلان کرے گا۔
جس سے نیا وزیرِاعلیٰ سامنے آئے گا۔