شیخ رشید انہیں کون نہیں جانتا ہمیشہ سے ہی اپنے بیانات کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ اب انہوں نے ایک بیان دیا ہے جس نے پورے ملک میں تہلکہ مچا دیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں آج رات 12 بجے تک وزیر داخلہ ہوں۔ اس بات کے علاوہ یہ بھی کہا کہ میری سیاست کے 50 سال نالہ لئی میں غرق ہو گئے ہیں جب بھی کام کرتا ہوں حکومت چلی جاتی ہے۔
دوران پریس کانفرنس یہ بھی کہہ ڈالا کہ آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد بھی عمران خان وزیر اعظم رہیں گے، جب تک نیا وزیراعظم حلف نہیں اٹھا لیتا، عمران خان وزیراعظم رہیں گے، یہ وقت 5 دن کا ہوگا یا 10 دن کا اس بات پر آئین خاموش ہے۔ مزید یہ کہ عدم اعتماد کی تحریک کے پیش نظر 24 گھنٹوں میں ہر گھنٹے بعد ملک کی سیاسی صورتحال تبدیل ہو گی۔
اس کے علاوہ راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ صاحب نے کہا کہ وہ سیاست کے بعد ایک نئی اننگز کی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔ بقول انکے وہ رمضان اور عید کے بعد بطور اینکر ٹی وی پر نظر آئیں گے تاہم وزیر داخلہ نے کس چینل پر آ رہے ہیں اس ک انام نہوں نے نہیں بتایا۔