انہیں کیا معلوم تھا کہ یہ سفر ان کی زندگی کا آخری سفر ہوگا ۔۔ بلوچستان میں علمناک ٹریفک حادثے میں 11 افراد انتقال کر گئے

image

موت کا کوئی وقت مقرر نہیں، انسان کو معلوم بھی نہیں کہ اللہ پاک کی عطا کی ہوئی سانس کب رک جائے۔ یہی وجہ ہے کہ اب اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں 11 افراد کچھ ہی وقت میں انتقال کر گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حسین کیچ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تربت کے علاقے سامی میں ایم ایٹ ہائی وے پر کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

جس کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکل سوار اور کار میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 زخمی بھی ہوئے۔ اس بڑے حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت عنایت اللہ، نعمان اور مہر جان کے نام سے ہوئی۔

یہاں یہ بھی واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کا تعلق خضدار سے اور کار میں موجود افراد کا تعلق پنجگور کے علاقے تسپ سے ہے۔ مزید یہ کہ ٹریفک کا دوسرا حادثہ ضلع چاغی میں نوکنڈی کے مقما پر پیش آیا۔

یہاں ایک تیل بردار پک دوسری پک اپ سے ٹکرا گئی۔ اس افسوسناک واقعے میں 4 افردا جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts