"میں پوری ذمہ داری سے یہ بات کہہ رہا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان پر جو بھی تنقید کرتا ہے وہ اس کے لیے خطرات پیدا کرتے ہیں"
یہ الفاظ مشہور صحافی حامد میر نے جیو نیوز کے ایک ٹاک شو میں ادا کیے۔ حامد میر نے براہ راست موجودہ حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ جو صحافی پی ٹی آئی کے خلاف کالم لکھتا ہے ان کا میڈیا ونگ گالم گلوچ اور دھمکیاں دینے لگتا ہے جبکہ شو کے دوران ہی انھوں نے یہ الزام عائد کیا کہ صحافی سلیم صافی کی جان کو پی ٹی آئی کی جانب سے خطرہ ہے اور اس بات کے ان کے پاس کم سے کم 3 ثبوت موجود ہیں۔
وزیراعظم مختلف کارڈز کھیلتے ہیں
حامد میر نے مزید کہا کہ عمران خان نے پہلے مذہب کارڈ کھیلا اس کے بعد بیرونی سازش کا کارڈ اور اب جان کے خطرے کا کارڈ کھیل رہے ہیں البتہ ان کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت ہے یا نہیں لیکن میرے پاس اس بات کا پورا ثبوت موجود ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سلیم صافی کی جان کو خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ پروگرام میں سلیم صافی بھی موجود تھے۔