بدتمیزی ایک ایسا عمل ہے جس سے انسان کے اخلاق کا فوراََ معلوم ہو جاتا ہے۔ کسی بھی وجہ سے اگر کوئی فرد آپکو اچھا نہیں لگتا تو آپکو یہ حق بھی نہیں کہ آپ اس کے ساتھ ۔ بدتمیزی سے پیش آئیں۔ اب ہوا کچھ یوں ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے لندن میں موجود قائد میاں محمد نوازشریف پر حملہ کیا گیا ہے جس میں وہ خود تو محفوظ رہے لیکن ان کا گارڈ زخمی ہو گیا۔
جب نواز شریف اپنے دفتر سے باہر نکل رہے تھے تو ایک نوجوان نے ان سے بد تمیزی کرنے کی کوشش کی اور موبائل فون دے مارا جو ان کے گارڈ کو لگا جس کی وجہ سے ان کے ماتھے سے خون بہنا شروع ہو گیا۔
یہ تصویر نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی یہ بھی لکھ ڈالاکہ انشاء اللہ اب ان کو نہیں چھوڑیں گے۔جوں ہی خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہے تب سے ہی لیگی کارکنان تشویش میں مبتلا ہوگئے اور یہ دعائیں بھی کرنے لگے ہیں کہ اللہ پاک ان کے قائد کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے۔