بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا ٹریفک حادثے میں شدید زخمی، مداح پریشان ہو گئے

image

انسان کو کیا معلوم ہے کہ اس کے ساتھ اگلے ہی لمحہ کیا افسوسناک واقعہ رونما ہونے والا ہے۔ اسی قسم کا ایک افسوسناک واقعہ بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا کی گاڑی کو خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔

جس کے نتیجے میں انہیں زخمی حالت میں قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے اس وقت ان کے ساتھ ان کا ڈرائیور اور گارڈ موجود تھا۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ہفتے کی دوپہرممبئی، پونے ایکسپریس وے پر تب پیش آیا جب وہ پونے فیشن ویک سے واپس آ رہی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق ملائکہ کو ماتھے پر معمولی چوٹیں آئی ہیں اور سی ٹی اسکین رپورٹ بھی ٹھیک آئی ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں رات بھر اسپتال میں رکھا جائے گا تاہم اتوار کی صبح انہیں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ممبئی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی گاڑی 3 گاڑیوں سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ آخر میں آپکو یہ بھی بتانا چاہیں گے ان کے مداحوں میں بے حد تشویس پائی جاتی ہے۔

جس کی وجہ سے لوگ نے اب ان کی صحت کیلئے دعائیں مانگنا شروع کر دیں ہیں جبکہ ملائکہ اروڑا کی بہن نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow