ادارے غیر قانونی قدم نہ اٹھائیں.. تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد چیف جسٹس نے سیاسی صورتحال کا ازخود نوٹس لے لیا

image

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخودنوٹس لیتے ہوئے کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے ریاستی اداروں کو ماورائے قانون کوئی بھی قدم اٹھانے سے روک دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ خود ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے اقدامات کا جائزہ لے گی اور عدالت کا فیصلہ ہی حتمی ہوگا تب تک حکومتی ادارے اور سیاسی جماعتیں اس صورت حال سے فائدہ نہ اٹھائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts