کراچی میں 3 منزلہ عمارت گر گئی! کئی افراد زخمی۔۔ واقعہ کس علاقے میں پیش آیا؟

image

کراچی میں کئی ایسی رہائشی عمارتیں موجود ہیں جو اپنی خستہ حالی کی وجہ سے رہنے والوں کے لیے کافی رسکی ہیں۔ پی آئی بی کالونی میں ایسی ہی 3 منزلہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ایک بچے سمیت کافی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منہدم ہونے والی رہائشی عمارت ناقص تعمیر کی وجہ سے کافی عرصے سے ایک جانب جھکی ہوئی تجی جس کے باوجود مکینوں نے اسے خالی نہیں کیا تھا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لئے بھاری مشینری طلب کرلی گئی ہے جبکہ علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کمزور بنیادوں کے اوپر غیر معیاری تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے جس میں ادارے بھی ملوث ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts