آپ کا وزیرِ اعظم آپ کے ساتھ۔۔ عمران خان آج 3 بجے عوام سے براہِ راست گفتگو کریں گے

image

گر سیاسی منظر نامے پر نظر ڈالی جائے تو گزشتہ دن سے صورت حال بہت تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔ صدر عارف علوی کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد کل آدھی رات تک پاکستان میں کوئی وزیرِ اعظم نہیں تھا لیکن آج صدرِ پاکستان کے اعلامیے کے مطابق اگلے وزیرِ اعظم کی تقرری تک عمران خان ہی نگراں وزیرِ اعظم کے فرائض انجام دیں گے۔

عمران خان نے کل صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مشورہ دے کر خود ساختہ سرپرائز دیا تھا اور آج وہ پروگرام “آپ کا وزیرِ اعظم آپ کے ساتھ“ میں عوام سے 3 بجے براہِ راست گفتگو کریں گے اور لوگوں کے سوال کا جواب دیب گے۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ “کل سہ پہر وزیراعظم عمران خان، پروگرام آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ میں عوام کی براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کریں گے اور عوام کے سوالات کے جواب دیں گے“


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts