میری یہ خدمت ماں کے پاؤں کے مساج کو مات دے دے گی ۔۔ اداکار فہد مرزا نے والدہ کی کون سی سرجری کی جس سے انکا چہرہ ہی بدل گیا؟

image

ْپاکستانی شوبز انڈسٹری میں اکثر ستاروں نے اپنے چہروں کی سرجری کروا رکھی ہیں مگر اس طرح کا واقعہ یہ پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے کہ ایک مشہور و معروف اداکار نے اپنی والدہ کی ہی چہرے کی سرجری کر ڈالی۔

اس اداکار کا نام فہد مرزا ہے جو اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر ہیں۔ اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فہد مرزا نے والدہ کی سرجری سے پہلے اور بعد کی ایک تصویر کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ۔

انہوں نے والدہ کے چہرے کو فیٹ گرافٹنگ سرجری کرنے کے بعد ٹرانسفارم کیا، اس کے علاوہ اداکار نے مذاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ "ماں کی خدمت کر رہا ہوں، یقیناََ یہ خدمت ماں کے پاؤں کے مساج کو مات دے دے گی"۔

فیٹ گرافٹنگ سرجری ہوتی کیا ہے؟

اس طرح کی سرجری میں جسم کے حصوں جیسے پیٹ، رانوں اور چہرے پر اضافی چربی کو ختم کر دیا جاتا ہے تو اس طرح جسم کا وہ حصہ ٹرانسفارم ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ فہد مرزا ایک اداکا ر ہونے کے ساتھ ساتھ کاسمیٹولوجسٹ ڈاکٹر بھی ہیں، انہوں نے 2012 میں ڈرامہ سیریل بڑی آپا سے اپنے شوبز کئیریر کئیریر کا آغاز کیا، پھر مٹھی بھر مٹی اور میں دیوانی جیسے کامیاب ڈراموں میں بھی کام کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow