مریم نواز جلسوں میں کون سے مشہور برانڈز کے کپڑے پہن رہی ہیں؟ جانیے ان کے کپڑوں اور جوتوں کی قیمت جنھیں سن کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

image

ن لیگ کی رہنما مریم نواز کے فیشن سینس سے کون واقف ہے۔ بیٹے کی شادی ہو یا سیاسی جلسے مریم نواز فیشن کے جدید اور خوبصورت انداز ضرور اپناتی ہیں۔ جہاں بیٹے جنید صفدر کی شادی میں مریم نے لاکھوں کے جوڑے اور زیورات پہنے وہیں سیاسی جلسوں میں پہلے کے مقابلے میں کافی سستے جوڑے پہنے لیکن پھر بھی ان لباسوں کی قیمت اتنی ضرور پے کہ ایک عام پاکستانی خاتون خریدنے سے پہلے 3 بار ضرور سوچے گی۔ تو چلیے جانتے ہیں مریم نواز کون سے برانڈز کو شرف قبولیت بخش رہی ہیں۔

کھاڈی کا کرتا

سفید پر نیلے اور سرخ رنگوں کے بیل بوٹوں سے مزین یہ سادہ سا کرتا کھاڈی برانڈ کا ہے جس کی قیمت ساڑھے تین ہزار کے لگ بھگ ہے۔ یہ کرتا پہنے مریم کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔ سفید بٹب والے ٹراؤزر اور سفید دوپٹے کے ساتھ بلاشبہ یہ کرتا گرمیوں کے لئے ایک موزوں انتخاب ہے۔

ایگو کا ونٹر ڈریس

گلابی رنگ کا یہ لباس ایگو برانڈ کے ونٹر کلیکشن کا آرٹیکل ہے جس میں جیکٹ بھی موجود تھی۔ اس لباس کی قیمت تقریباً 8 ہزار تھی

ایک بار پھر ایگو

ہلکے ہرے رنگ کا انتہائی نفیس شلوار کرتا بھی ایگو برانڈ کا ہے جس کی قیمت 6 سے 8 ہزار تک ہوسکتی ہے۔

دو لاکھ کی جوتیاں

جبکہ اس گہرے ہرے رنگ کی ہیلز کی قیمت پاکستانی دو لاکھ بنتی ہے اور کیوں نہ ہو یہ جوتے باہر سے کو خریدے گئے ہیں۔ شاید اب ہمارے قارئین یہ جان سکیں کہ لوگ یہاں حکمران کیوں بننا چاہتے ہیں کیونکہ دراصل غریب ملک کے حکمرانوں کے شاہانہ ٹھاٹ باٹ تو صرف پاکستان میں ہی ممکن ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts