شو کے دوران اچانک اعجاز اسلم کے کپڑے پھٹ گئے، تو کوئی پھسل کر گر گیا ۔۔ اس سال رمضان ٹرانسمیشن میں ہونے والے کچھ مزاحیہ واقعات

image

یوں لگتا ہے معروف شو کو کسی کی نظر لگ گئی۔ یہ کہنے ہیں سوشل میڈیا صارفین کے جو باقاعدگی سے رمضان ٹرانسمیشن دیکھتے ہیں اور اس پروگرام کو خوب پسند کرتے ہیں۔ اس مرتبہ رمضان ٹرانسمیشن میں مزاحیہ واقعات ہوئے جن پر صارفین بھی ہنس پڑے۔

اعجاز اسلم:

لائیو شو کے دوران اداکار اعجاز اسلم کا پاجامہ پھٹ گیا۔ اس ویڈیو میں میزبان فہد مُصطفیٰ سب کو بتا رہے ہیں کہ اعجاز کا پجامہ پھٹ گیا، ساتھ ہی وہ کہہ رہے ہیں کہ تمام مہمان کھڑے رہنے کے بجائے بیٹھ جائیں۔ اس ویڈیو کو تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے۔

شائستہ لودھی:

اداکارہ شائستہ لودھی کا پاؤں پروگرام کے دوران پروگرام کے دوران پھسل گیا اور وہ گر گئیں۔ ان کی ویڈیو کل سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ڈاکٹر شائستہ اپنے ہاتھ میں بریف کیس تھامی ہوئی ہیں اور جیسے ہی انعام کھلتا ہے تو خوشی سے آگے بڑھتی ہیں لیکن بے دھیانی میں ان کا پیر پھسل جاتا ہے جس کے بعد وہ پروگرام کے فلور پر سلپ ہوجاتی ہیں اور ان کے ہاتھ سے بریف کیس بھی گرجاتا ہے۔

ثناء جاوید:

اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ بھی اس پروگرام میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔ گیم شو میں کیچ پکڑنے کا کھیل جاری تھا، جس میں اپنی جانب آنے والے بیگ کیچ کرنے تھے، لیکن ثناء کو پتہ ہی نہیں چلا اور اچانک بیگ آیا اور ان کے منہ پر آگرا، ثناء چونکہ اس کیچ سے لاعلم تھیں، اس لیے وہ بیگ کو پکڑ نہ سکیں۔ واقعے کے بعد ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی۔

اس مرتبہ کہا جا رہا تھا کہ رمضان پروگرامز شاید ہی ہوں، لیکن جب سے رمضان شروع ہوا ہے رمضان ٹرانسمیشن بھی زور و شور سے جاری ہیں۔ ایسے میں یہ مزاحیہ واقعات نے ایک مرتبہ پھر لوگوں میں گیم شوز دیکھنے کا شوق بڑھا دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow