بچے اللہ پاک کی طرف سے ایک خوبصورت تحفہ ہوتے ہیں۔ ان کی معصومانہ حرکتوں کو دیکھ کر ہی انسان اپنی تکالیف اور پریشانیاں بھول جاتا ہے۔ اسی قسم کی اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر لوگ ہنسے بغیر نہیں رہ سکے۔ ہوا کچھ یوں کہ جب ننھا بچہ روتا ہے تو سامنے کھڑا ایک بکری کا بچہ بھی اپنے انداز میں رونے لگتا ہے۔
اس کے بعد بھی بچہ کئی ایک مرتبہ بچہ روتا ہے تو بکری کا بچہ بھی اس کی نقلیں اتارتے ہوئے روتا ہے۔ یہاں غور طلب بات یہ بھی ہے کہ جب بکری کا بچہ دوسری یا تیسری مرتبہ روتا ہے تو اس کے بعد بچہ بھی غصے میں آ جاتا ہے اور وہ پہلے سے زیادہ طاقت سے روتا ہے لیکن بکری کا بچہ بھی اتنی ہی طاقت سے روتا ہے۔
15 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو ایک طرف تو صارفین نے بہت پسند کیا، کیونکہ یہ دونوں ہی معصوم بچے ہیں۔ اور پھر بچہ انسان کا ہو یا جانور کا دونوں ہی خوبصورت لگتے ہیں۔ مزید یہ کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ شاید یہ بچہ پہلے سے بیٹھا ہوا ہے اور بکری کا بچہ بھی اوپر سے وہاں آ گیا ہو اور وہ اسے دیکھ کر ڈر رہا ہو۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے اور اس کی مقبولیت کا اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے اب تک 873 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور 11 ہزار لوگ اس ویڈیو کو پسند بھی کر چکے ہیں تاہم یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ یہ ویڈیو کس ملک کی ہے۔