مجھے پانی دے دو ۔۔ رمضان المبارک میں عمران خان کی پانی مانگنے کی ویڈیو وائرل

image

وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں پانی مانگ لیا۔ یہ واقعہ پنجاب کے گورنر ہاؤس میں ایک تقریر کے دوران پیش آیا۔ یہ منظر دیکھنے کے بعد اپوزیشن جماعتیں خان صاحب پر تنقید کر رہی ہیں کہ یہ ہیں ریاست مدینہ کے دعویدار جو روزے میں پانی مانگ رہے ہیں۔

بہر حال اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ایک ٹویٹ سامنے آئی ہے جس میں تمام صورتحال واضح کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب روزے سے تھے، تقریر کے دوران ان کا گلہ خشک ہو گیا اور انہیں کھانسی ہونے لگی جس پر انہوں نے پانی مانگ لیا۔ بتانے پر انہیں فوراََ یاد آ گیا کہ وہ روزے سے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کے تیر بھی چلا دیے اور کہا کہ بس چیک کریں کہ ن لیگ اور اس کے ہندوستانی حواری اس چھوٹی سی چیز کو ایشو بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ن لیگ ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ مل کر کھیلتی ہے۔

واضح رہے کہ جب پانی مانگنے پر انہیں پانی نہیں دیا گیا تو انہوں نے پوچھا کہ کیا ہوا؟ اس کے بعد کارکنوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔ اس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خاموشی سے مجھے سنیں تاکہ مجھے اونچا نہ بولنا پڑے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts