میرا بیٹا تعلیم مکمل کرنے کے بعد ۔۔ اداکار اعجاز اسلم کے بیٹے کون ہیں اور کیا وہ شوبز میں قدم رکھنے والے ہیں؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار اعجاز اسلم کی شخصیت اور اُن کے کام سے ہر کوئی واقف ہے۔ انہوں نے کئی مشہور ڈرامہ سیریلز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اِن دنوں وہ نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے رمضان گیم شو کے پروگرام میں مصروف ہیں۔

اعجاز اسلم تو شوبز اِنڈسٹری کا کئی سالوں سے حصہ ہیں مگر وہیں ان کے بیٹے سے متعلق بھی خبر سامنے آئی ہے کہ وہ بھی شوبز انڈسٹری میں آنے کا اِرادہ رکھتے ہیں۔

اعجاز اسلم کے دو بچے ہیں جن کے نام محمد اور میشا ہیں۔ ویسے تو اعجاز اسلم کی اہلیہ اور بچے میڈیا اسکرین پر سامنے نہیں آتے لیکن اب ان کے بیٹے نے شوبز میں آنے کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے اپنے حالیہ دیئے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں اپنے بیٹے سے متعلق بتایا کہ میرے بیٹے کو شوبز میں آنے کا بہت شوق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا محمد اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اداکاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اداکار و فیشن ڈیزائنر اعجاز اسلم بتاتے ہیں کہ میرا بیٹا اپنی زندگی میں گُم رہتا ہے اور وہ مجھے منع کرتا ہے کہ میں سوشل میڈیا سے دور رہوں اور کوئی تصویر وہاں اپ لوڈ نہ کروں۔

خیال رہے اعجاز اسلم لاتعداد ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں اور اب ان کا شمار پاکستان کے بڑے اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow