این سی او سی کی جانب سے کراچی ائیرپورٹ مینیجر کو انعام کیوں دیا گیا؟

image

کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کئے گئے اقدامات پر خصوصی اعزاز، کورونا وبا کے دوران خصوصی خدمات انجام دینے پر ائیرپورٹ مینجرکے لئے خصوصی اسناد جاری

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موثر اقدامات کر نے پر این سی او سی نے رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کورونا وبا کے خلاف قو می خدمات انجام دینے پر ائیرپورٹ مینجرکے لئے خصوصی اسناد جاری کی گئی ہیں۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ مینجر عمران خان نے کرونا وائرس کے دوران ائیرپورٹ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ جس کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی کارکردگی مثالی رہی۔ این سی او سی نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے دوران ائیرپورٹ پر وبا کی روک تھام کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ اس سے قبل این سی او سی نے کورونا وبا کے دوران قومی خدمات انجام دینے والے چار ائیرپورٹس مینجرز کے لئے خصوصی اسناد جاری کی تھی۔

ان مینیجرزمیں لاہور ائیر پورٹ کے مینیجر چوہدری نذیر، کراچی ائیر پورٹ کے مینیجر عمران خان، اسلام آباد سے عدنان خان، پشاور ائیر پورٹ سے مینیجر عبیدالرحمن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ این سی اوسی کی ہدایت پر ملک بھر کے ائیر پورٹس کی طرح کراچی ائیرپورٹ پر خصو صی اقدامات کئے گئے تھے ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts