مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کے اتنے دیوانے ہوتے ہیں کہ اگر وہ انہیں کسی تقریب یا ائیرپورٹ پر دیکھ لیں تو فوراً ان کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے دوڑ لگاتے دیتے ہیں۔
بہت سے اداکار اپنے فینز کے ساتھ خوشی خوشی تصاویر بنواتے ہیں لیکن چند شوبز سیلیبریٹیز ایسے بھی دیکھنے میں آتے ہیں جو اپنے چاہنے والوں کو ساتھ میں تصاویر بنوانے کا موقع نہیں دیتے۔ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ سیلیبریٹیز جلدی میں ہوتے ہیں جس کے باعث وہ اپنا غصہ اپنے فینز پر نکال دیتے ہیں۔
آیئے جانتے ہیں کہ وہ کونسے مشہور اداکار ہیں جنہوں نے اپنے فینز کے ساتھ تصویر بنوانے سے گریز کیا۔
1- سلمان خان
بالی ووڈ کے دبنگ ایکشن ہیرو سلمان خان کا شمار بڑے اور نامور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ سلمان خان ایک بار نہیں بلکہ کئی بار اپنے فینز کے ساتھ تصویر بنوانے کے معاملے میں اُلجھ پڑے ہیں۔
2- احسن خان
پاکستانی شوبز کے معروف اداکار احسن خان کے چاہنے والوں کی تعداد کم نہیں۔ وہ کئی ڈرامہ پراجیکٹس میں کام کر چکے ہیں جن میں انہیں کامیابی ملی۔ لیکن احسن خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر مداح ان پر کافی تنقید کر رہے ہیں۔
رمضان ٹرانسمیشن کے پروگرام میں ایک مداح ان کے پاس تصویر بنوانے کے لیے آتا ہے جس کی وہ ان سے درخواست بھی کرتا ہے۔ مگر احسن خان کا مداح کے ساتھ نامناسب رویہ ہوتا ہے جس کے بعد وہ اسے جانے کا اِشارہ کر کے خود بھی وہاں سے چلے جاتے ہیں۔
3- جان ابراہم
بالی ووڈ کے مشہور اداکار جان ابراہم کا اپنے مداحوں کے ساتھ رویہ اکثر منفی ہی ہوتا ہے۔ ان کی کئی ویڈیوز یوٹیوب پر موجود ہیں جس میں انہیں مداحوں کے ساتھ منفی رویہ اختیار کرتے ہوئے دیکھا جا چکا ہے۔ ایک مرتبہ تو انہوں نے سیلفی لینے والے مداح کا سر غصے میں آکر زور سے جھٹک دیا تھا۔
4- ورون دھون
ایک اور معروف بھارتی اداکار ورون دھون کے فالوورز کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی کہ وہ کسی جگہ پر جاتے ہیں اور ان کے مداح سیلفیاں لینے ان کے پاس آجاتے ہیں۔ ایک مداح تو اتنا قریب آجاتا ہے کہ ورون کو غصہ آجاتا ہے اور وہ اسے پیچھے ہٹنے کو کہتے ہیں۔ لیکن بعدازاں ورون دھون اسی دیوانے مداح کے ساتھ تصویر کھچوا لیتے ہیں۔