اچھی اداکارہ کے ساتھ اچھا انسان ہونا بھی ضروری ہے۔ یہ کہنا ہے نیلم منیر کا۔ ہنستی مسکراتی نیلم منیر کے پاس دل بھی بہت خوبصورت ہے جس کا اظہار انھوں نے حال ہی میں کیا۔
دراصل نیلم منیر سے کچھ ایسی بچیاں ملنے آئیں جن کی ذہنی حالت مکمل طور پر ٹھیک نہیں تھی۔ نیلم نے ان بچیوں کو نہ صرف گلے لگا کر پیار کیا بلکہ اپنی اچھی اچھی باتوں سے ان کا حوصلہ بھی بڑھایا۔ سچ بات ہے نیلم آپ واقعی اچھی اداکارہ کے ساتھ اچھی انسان بھی ہیں۔
ہانیہ عامر نے افطاری تقسیم کی
جب بات ہو اداکاراؤں کی تو ہانیہ عامر کو کون بھول سکتا ہے؟ ہانیہ رمضان میں غریبوں کو بھی افطار کرواتی ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے ایک ایسی ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ ایک دکان سے افطاری کے بہت سے ساری ڈبے پیک کروا کر غریبوں میں تقسیم کرتی ہیں۔ جب لوگ انھیں دعا دیتے ہیں تو ہانیہ کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں اور وہ رو پڑتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میں نے ایسا تو کچھ نہیں کیا جو لوگ مجھے اتنی پیاری دعائیں دے رہے تھے۔ میں کل پھر آؤں گی اور افطار بانٹوں گی مجھے آج اتنی خوشی ہوئی ہے کہ میرے آنسو آگئے ہیں۔