شوبز ستارے جنہیں ہم ہمیشہ ٹی وی اسکرین پر چمکتا دھمکتا دیکھتے ہیں لیکن ان کی زندگی میں بھی کئی خواہشیں ایسی ہوتی ہیں جو آج تک پوری نہیں ہو سکیں ہیں ، جیسا کہ حال ہی میں مشہور اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ انہوں نے آج تک خانہ کعبہ نہیں دیکھا ہے۔
کئی ایک سوالوں کے جواب دیتے ہوئے جب مشہور و سینئر اداکار نعمان اعجاز نے ان سے پوچھا کہ کوئی ایسی جگی جہاں آپ بہت خواہش کے بعد بھی نہ جا سکی ہوں۔ اس سوال کے جواب میں عائشہ نے کہا کہ "خانہ کعبہ"۔
اداکارہ نے اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ خانہ کعبہ جانے کی بہت خواہش مند ہیں اور انشاء اللہ وہ جلد اگلے ہی سال ضرور عمرہ پر جائیں گی۔ عمرے کی خواہش کا اظہار کیا تو نعمان اعجاز نے بھی پوچھ لیا کہ آپ کی زندگی میں عمرہ کرنے کے بعد کوئی تبدیلی آئے گی، تو کہا جی بالکل اپنی زندگی گزارنے کے طریقوں کو بدل لوں گی۔