سلمیٰ آغا سے طلاق کے بعد صدمے سے نکلنے میں اداکارہ نیلی نے مدد کی ۔۔ جاوید شیخ اپنی دوسری شادی کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

image

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور ہدایتکار جاوید شیخ آج بھی اتنے ہی جوان اور سرگرم نظر آتے ہیں جتنا کہ ماضی میں اپنے جوانی کے دور میں ہوا کرتے تھے۔ جاوید شیخ نے اپنے شوبز کیرئیر میں نہ جانے کتنے ڈرامے اور فلمیں کیں جن میں ان کی جاندار اداکاری نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

اداکار جاوید شیخ کی دو شادیاں ہوئیں۔ ایک شادی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سلمیٰ آغا سے ہوئی اور ایک شادی شہزاد شیخ اور مومل کی والدہ زینت منگی سے ہوئی۔ بدقسمتی سے ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔ کچھ روز قبل یہ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنی شادیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب میری طلاق سلمیٰ آغا سے ہوئی تو میں بہت زیادہ پریشان ہوگیا۔ مجھے اس وقت طلاق کے صدمے سے نکلنے کے لیے اداکارہ نیلی نے مدد کی۔

نیلی اور میں نے ایک ساتھ فلموں میں کام کیا اور شوٹنگ کے دوران انہوں نے مجھے اپنے میک اپ آرٹسٹ کے ذریعے پیغام بھجوایا کہ میں ان کے پاس جاؤں ان سے ملوں۔ انہیں میری حالت پر بھی ترس آیا۔ میں صاف گو انسان ہوں۔ میں کسی سے کچھ نہیں چھپاتا۔ میرا ماضی اور حال سب کچھ سب کے سامنے عیاں ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ چھپانے سے فائدہ نہیں، انسان کو اپنا آپ خود تسلیم کرنا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow