15 لاکھ کے جوڑے اور 40 لاکھ روپے کے موبائل شادی میں لُٹا دیئے ۔۔ پاکستان کی حال ہی میں ہونے والی مہنگی ترین شادیاں جن کو کوئی بھول نہیں سکتا

image

شادی کی خوشی میں اپنوں کو تحفے تحائف تو ضرور دیئے جاتے ہیں ساتھ ہی غریبوں کو بھی اپنی خوشی میں شامل رکھا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اپنی حیثیت کے مطابق شادی میں شریک مہمانوں کو بھی تحفے دے دیتے ہیں۔ آج کل تو شادیوں میں مختلف قسم کی سجاوٹ اور نت نئے ٹرینڈز اپنائے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان میں دو مہنگی ترین شادیاں ہوئی ہیں جن کو شاید ہی کوئی بھول سکے۔ جانیئے ان کا احوال:

لاہوری شادی:

لاہور میں ہوئی ایک ایسی شادی جس میں 40 لاکھ کے موبائل اور 15 لاکھ روپے کے کپڑے شادی میں شریک لوگوں کو بانٹے گئے۔ یہ شادی سواتی ذات سے تعلق رکھنے والے خاندان کے ہاں ہوئی۔ جس میں یہ رواج ہے کہ شادی میں ایک دوسرے سے زیادہ دینا دلانا کیا جاتا ہے۔ بڑھ بڑھ کر آپس میں تحفے تحائف دیتے ہیں تاکہ شادی کو یادگار بنایا جا سکے۔ اس شادی میں 20 سے زائد کھانے کے لوازمات رکھے گئے تھے اور غیر ملکی کرنسی بھی لٹائی گئی۔

ہندو جوڑے کی شادی:

اس ہندو جوڑے نے اپنی شادی اسکردو کے برفیلے صحراؤں میں کی اور شادی کی فوٹوگرافی معروف فوٹوگرافر احمد صمد ضیاء نے کی جبکہ تمام تر ڈیکوریشن میرا ڈور ویڈینگ نامی ویڈنگ پلانر نے کی۔ دولہا اور دلہن نے شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کی انٹری کے لیے خوبصورت سی دعا لکھی۔کٹپنا صحرا جس کے برفیلے پہاڑوں پر چڑھ کر اس جوڑے نے تصاویر کھنچوائی اس کی بلندی تقریباً 2 ہزار سے 2880 میٹر بلند ہے۔انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس جوڑے کی منفرد تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور ہر کوئی انہیں دعائیں بھی دے رہا ہے۔

یہ وہ 2 شادیاں ہیں جن میں بہش بہا کی دولت لٹائی گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے جہاں پسند کیا وہیں تنقید بھی کی کہ اگر اتنی دولت کسی غریب کو دی جائے تو اس کا گزر بسر آسان ہوسکے ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow