35 کروڑ روپے کا گھر اور کروڑوں روپے کی گاڑیاں اور بہت کچھ ۔۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ میں سے کون زیادہ امیر ہے؟

image

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی جس کا انتظار نہ صرف بھارتی فینز کو تھا بلکہ پاکستان مداحوں کو بھی تھا، ہر کوئی رنبیر اور عالیہ کی شادی کو دیکھنا چاہتا تھا کہ آخر کب یہ دونوں شادی کریں گے، شادی پر عالیہ کیسا جوڑا زیب تن کریں گی؟ رنبیر کیسے لگیں گے؟ کرینہ اور کرشمہ کیسا پہناوا پہنیں گی؟ شادی میں کون سے بڑے مہنگے تحفے دیے جائیں گے وغیرہ وغیرہ ۔۔ آخر کار کل وہ دن آ ہی گیا کہ دونوں کی شادی بخیریت انجام پائی۔

ان کی شادی پر جہاں سب ہی خوش نظر آئے، وہیں سوشل میڈیا پر لوگوں نے دونوں کا موازنہ کرنا شروع کر دیا کہ عالیہ اور رنبیر میں کون کتنا امیر ہے تو کسی نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ کی تو قسمت جاگ اُٹھی، خود ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی ہے، لیکن شادی اس نے ارب پتی خاندان میں کی۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ان دونوں میں کس کے پاس کتنی دولت ہے اور کتنا امیر ہے۔

گھر:

رنبیر کپور کا گھر واسطُو ممبئی کے پالی ہلز میں ہے جس کی کل قیمت 35 کروڑ ہے۔ اس گھر کا سارا ڈیزائن 2016 میں غوری کپور خان نے بنایا تھا۔ ان کے اس گھر میں جم، سوئمنگ پول اور دیگر لگژری چیزیں موجود ہیں۔ عالیہ بھٹ سلور بیچ اپارٹمنٹ جوہو ممبئی میں رہتی ہیں۔ ان کے 4 بی ایچ اپارٹمنٹ کی قیمت 15 کروڑ روپے ہے جس میں لگژری سہولیات بھی موجود ہیں۔

گاڑیاں:

رنبیر کپور مہنگی ترین گاڑیوں کے حد سے زیادہ شوقین ہیں۔ ان کے پاس مرسڈیز اے ایم جی جی 36 ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ آڈی آر 8 ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 30 لاکھ ہے۔ 70 لاکھ کی رینج روور ، 1 کروڑ 60 لاکھ کی آڈی اے 8 ایل بھی ہے۔ عالیہ کے پاس رینج روور 0۔3 ووگ ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے۔ ایک بی ایم ڈبلیو 7 سیریز ہے۔ جس کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔ 60 لاکھ کی آڈی اے 6 بھی ہے۔ 90 لاکھ کی آڈی Q7 بھی ہے۔

تنخواہ:

رنبیر کپور ایک فلم کرنے کے لیے 18 سے 20 کروڑ روپے لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ BRAND ENDORSEMENT بھی کرتے ہیں جس کی قیمت 5 سے 17 کروڑ کے قریب ہے۔ جبکہ عالیہ ایک فلم کرنے کے لیے 15 سے 17 کروڑ چارج کرتی ہیں اور BRAND ENDORSEMENT کہ 5 سے 6 کروڑ روپے لیتی ہیں۔

اثاثے:

رنبیر کے اثاثوں کی کل مالیت 313 کروڑ روپے ہے جبکہ عالیہ کے اثاثوں کی مالیت صرف 75 کروڑ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow