چور کروڑوں روپے یا کام کی چیز نہیں لے گیا بلکہ۔۔ مشہور اداکار اپنے گھر ہوئی چوری کا واقعہ بتاتے ہوئے

image

پاکستان میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات تو اکثر سننے میں آتے ہیں جن میں چور لاکھوں کا سامان لوٹ کر چلے جاتے ہیں۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ چور کوئی ایسی چیز گھر سے اٹھا کر لے جاتے ہیں جو گھر والوں کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتی۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا اداکار عدیل چوہدری کے ساتھ جو انھوں نے خود ندا یاسر کے پروگرام شانِ سحور میں سنایا۔ آئیے جانتے ہیں کہ عدیل چوہدری نے کیا واقعہ سنایا۔

عدیل چوہدری کے گھر سے پھلوں کی انوکھی چوری

عدیل چوہدری نے بتایا کہ جب وہ نئے نئے کراچی شفٹ ہوئے تھے تو ان کے گھر میں کوئی قیمتی سامان نہیں تھا لیکن ان کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی۔ عدیل نے کہا کہ ان کے گھر ہونے والی چوری میں چور نے گھر کا دروازہ کٹوایا اور اندر داخل ہوا۔ جب اسے کوئی چیز نہیں ملی تو وہ عدیل کے کپڑوں کی الماری میں گھس گیا۔ غالباً چور کافی صحت مند تھا کیوں کے کپڑے نکالنے کے باوجود وہ وہاں سے نہیں لے گیا جس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ کپڑے اسے نہیں آرہے ہوں گے۔

چور کومل عزیز کے گھر سے کباب لے گئے

تہ عدیل نے کہا کہ ان کے گھر میں ویسے تو کچھ بھی نہیں تھا لیکن ڈائننگ ٹیبل پر کچھ فروٹس رکھے ہوئے تھے جو ان کا چور اپنے ساتھ ہی لے گیا تھا۔ عدیل کی یہ بات سن کر ساتھ بیٹھی کومل عزیز نے اپنے گھر ہونے والا چوری کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر بھی چوری ہوئی تھی جس میں چور کومل کی امی کے ہاتھ کے بنائے ہوئے کباب بھی فریزر سے نکال کر لے گیا تھا۔

سونم کپور کے گھر چوری

اسی طرح حال ہی میں بھارتی اداکارہ سونم کپور کے گھر میں چوری ہوئ اور یہ چوری کسی باہر کے شخص نے نہیں بلکہ سونم کے گھر کی نرس نے ہی کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نرس نے سونم کے گھر سے ڈھائی کروڑ کے زیورات اور پیسے چوری کیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow