آج یتیموں کا کون سوچے گا، ہم نے ہیرا کھو دیا ۔۔ بلقیس ایدھی کے انتقال پر مشہور اداکارائیں غم میں مبتلا

image

زندگی موت تو اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دنیا سے رخصت ہوتے ہیں تو یہ نقصان صرف ان کے گھر والوں کا نہیں ہوتا بلکہ پوری دنیا کا ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بلقیس آیدھی کے جانے کی وجہ سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری اور دیگر مشہور شخصیات کافی غم میں مبتلا ہیں۔آئیے جانتے ہیں ۔

نادیہ حسین:

مشہور ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کہتی ہیں کہ بلقیس ایدھی ایک وہ خاتون تھیں جن کے نزدیک کوئی بھی مذہب انسانیت سے بڑا نہیں۔اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم آپکو بہت یاد کریں،اور میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپکو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

یشما گل:

ٹی وی انڈسٹری کی معصوم اداکارہ یشما گل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ انسان دوستی کے 74 سال بعد آج بلقیس ایدھی ہم سے بچھڑ گئیں۔ آپ نے جس لگن سے خدمت کی اسے کبھی بھولا نہیں جائے گا۔ اور اللہ پاک اپ کے دراجات بلند کرے۔

حدیقہ کیانی:

اداکارہ و میزبان حدیقہ کیانی نے بیٹے کے ہمراہ بلقیس ایدھی کی یادگار تصاویر شیئر کر ڈالی۔

ماہرہ خان:

بلقیس ایدھی جو کہ کئی یتموں مسکینوں ماں تھیں اب وہ دنیا میں نہیں رہیں تو مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ایک دل بنایا جو کہ ٹوٹا ہوا ہے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی موت کا سن کر ماہرہ خان کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

صباء قمر:

مشہور و معروف اداکارہ صباء قمر کہتی ہیں کہ یہ پاکستان کا ایک بہت بڑا نقصان ہے، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow