دین اسلام یہ وہ مذہب ہے جس کے بارے میں آج دنیا بھر کے لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکو ان ہندو مشہور اداکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو نماز اور اسلام سے خاصا لگاؤ رکھتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ۔
پریانکا چوپڑا:
مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کہتی ہیں کہ جب شام کے وقت تقریباََ 8 بجے جب اذان ہو رہی ہوتی ہے تو مجھے وہ لمحہ دن کا سب سے خوبصورت لمحہ لگتا ہے کیونکہ میں صرف اذان کی آواز سننے کیلئے چھت پر جا کر بیٹھ جاتی ہوں اور میرے گھر میں 6 مسجدوں سے اذان کی آواز آتی ہے ۔ جو مجھے ایک الگ ہی قسم کا سکون بخشتا ہے۔
کنگنا رناوت:
کنگنا رناوت ایک بہترین بھارتی اداکارہ ہیں جو کہتی ہیں کہ مجھے اذان کی آواز سے بہت پیار ہے،اچھی لگتی ہے یہ آواز سننے میں۔ اور دنیا کا کوئی بھی مذہب ہو ہمیں اس کی عزت کرنے چاہیے ہمیشہ۔
سشمتا سین:
سینئر اداکارہ سشمتا سین کو کون نہیں جانتا یہ تو ہندو ہوتے ہوئے بھی کئی مرتبہ فیملی کے ساتھ اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قرآن کی آیات پڑھ دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اس سے سکون ملتا ہے ۔
سلمان خان:
بھارتی فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام سے مشہور سلمان خان جو کہ ہندوستانی فلم انڈسٹری کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں یہ ہیں تو مسلمان لیکن بھارت جیسے ملک میں رہ کر بھی وہ ہمیشہ سب کے سامنے اپنے مسلمان ہونے کا ثبوت کھل کر دیتے ہیں ۔
اب ہوا کچھ یوں کہ ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جب وہ کسی تقریب میں شریک تھے اور خطاب کر رہے تھے تو اسی وقت ایک اور شخص بھی ان کے ساتھ اسٹیج پر موجود تھا اور عوام سے یہ بھی بات چیت کر رہا تھا تو جیسے ہی اذان شروع ہوئی تو سلمان خان نے اسے بات کرنے سے منع کر دیا کیونکہ دنیا جانتی ہے کہ اذان کے دوران کوئی بھی دنیاوی بات نہیں کرنے چاہیے بس اذان کو سننا چاہیے۔