خاتون مداح کو اپنے گھر دعوت پر بلالیا ۔۔ عامر خان نے خاتون مداح کو اہلِ خانہ سمیت اپنے گھر مدعو کرکے اس کی خواہش پوری کردی

image

شوبز ستارے اور ان کے مداحوں کے درمیان ایک گہرا تعلق ہوتا ہے جسے صرف وہی محسوس کرسکتے ہیں۔

عام طور پر شوبز سیلیبریٹیز اور مداحوں کی ملاقات کسی مال، یا کسی پروگرام میں ہوتی ہے۔ یا پھر پُرستار اپنے پسندیدہ اداکاروں کی اُن کی جھلک دیکھنے کے لیے ان کے گھر کے باہر جمع ہوتے ہیں۔

لیکن ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ جب ایک اداکار نے اپنے گھر میں مداحوں کو مدعو کیا، یہاں تک کہ دعوت کا بھی اہتمام کیا۔

وہ اداکار اور کوئی نہیں بلکہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہیں جنہوں نے خاتون مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے اپنے گھر اہلِ خانہ کے ہمراہ مدعو کرلیا۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار عامر خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ خاتون مداح کے ساتھ زبردست بھنگڑا کرتے نظر آئے۔ ویڈیو میں ان کے ساتھ روحی دوسانی نظر آرہی ہیں، جو عامر خان کی بہت بڑی مداح ہیں۔ دراصل عامر خان نے روحی اور اس کی فیملی کو بیساکھی کے تہوار پر اپنے گھر بلایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روحی نئے سال کے آغاز اور بیساکھی کا جشن منانے کینیڈا سے بھارت آئیں۔ اسی وقت انہوں نے امید ظاہر کی کہ عامر ایک مداح کی خواہش پوری کریں گے۔ لیکن عامر نے روحی اور اس کی فیملی کو مدعو کر کے سب کو حیران کر دیا۔

اس پوری ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے روحی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ عامر خان صاحب کے ساتھ بیساکھی 2022 منائی۔ میں نہیں بتا سکتی کہ اپنے اس احساس کو لفظوں میں کیسے بیان کروں۔ عامر خان بہت نرم دل انسان ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow