ریحام خان جوکہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں یہ اکثر خان صاحب کی سابقہ حکومت پر یہ تنقید کے تیر چلاتی رہتی ہیں۔ بہر حال اب ان کے ایک بیان پر مشہور و معروف اداکارہ مشی خان نے کہا ہے کہ آپ کا بیان پڑھا جس میں آپ نے کہا کہ یہ ممی ڈیڈی اداکار عمران حکومت جانے پر احتجاج کر رہے ہیں تو یہی احتجاج یہ کشمیر کیلئے کرتے تو کیا ہی بات تھی۔
اس بات پر سوشل میڈیا پر گردش کرتے ایک بیان میں مشی خان کا کہنا ہے کہ تو آپ کر لیتی، آپ کس بات کا انتظار کر رہی تھیں، آپ ہمیشہ ہمیں بتانے میں ہی مصروف رہتی ہیں لیکن آپ تو بی بی سی پر موسم کی خبریں دینے میں مصروف تھیں اور ویسٹرن طرز کی زندگی گزار رہی تھیں مگر اب پاکستان آ گئیں ہیں، سر پر دوپٹا لے لیا تو اب آپکو کشمیر یاد آ گیا ہے۔
مزید یہ کہ اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر 5 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ ڈیڑھ ہزار لوگوں نے اس ویڈیو پر اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا ہے۔