مداح کو مایوس نہیں کیا اور گھر کے نیچے سے ہی آٹوگراف دے دیا۔۔ عمران اشرف کی خاتون کو آٹوگراف دینے کی منفرد ویڈیو وائرل

image

شوبز ستارے جب کہیں جاتے ہیں تو پاس موجود پرستاروں کو آٹوگراف دیتے ہیں یہ تو عام بات ہے۔

لیکن پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور لوگوں میں پسند کیے جانے والے عمران اشرف نے اپنے مداح کو کچھ منفرد انداز سے آٹوگراف دیا جس کی ویڈیو لوگوں میں پسند کی جا رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران اشرف کسی علاقے میں موجود ہیں اور ایک عمارت سے ان کی مداح آٹوگراف کی درخواست کرتی ہیں۔

خاتون دراصل اپنی عمارت کی بالکونی میں کھڑی ان سے آٹوگراف دینے کا کہتی ہیں جسے اداکار اپنا فرض سمجھ کر پورا کر کے اپنی مداح کی خواہش کو پورا کرتے ہیں۔

خاتون کپڑوں کے ٹکڑوں سے ایک لمبی رسی بنا کر اُس میں شاپنگ بیگ ساتھ لگا کر نیچے بھیجتی ہیں جس میں ایک ڈائری موجود ہوتی ہے اور پھر اداکار اس ڈائری کو نکال کر اس میں آٹوگراف لکھتے ہیں۔

بھولے کے کردار سے مقبولیت حاصل کرنے والے عمران اشرف کی اپنے مداحوں سے اسی محبت کے سبب لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow