عمرہ کرنے پہنچ گئیں لیکن ٹک ٹاک نہ چھوڑا۔۔ حریم شاہ کی اپنے شوہر کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کی ویڈیو بنانے پر لوگوں کی شدید تنقید

image

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ آئے روز اپنے کسی اسکینڈل کی وجہ سے خبروں کی شہ سرخیوں کا حصہ بنی دکھائی دیتی ہیں۔ مگر اس بار وہ خاص طور پر رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے شوہر کے ہمراہ عمر ادائیگی کے لیے پہنچ گئی ہیں۔

حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شوہر بلال شاہ کے ساتھ چند ویڈیوز اپ لوڈ کیں جہاں وہ مسجد کے کسی احاطے میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کے خاوند بلال شاہ احرام میں موجود ہیں جبکہ ان کی اہلیہ حریم شاہ کو عبایہ میں دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپ رکھا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ دونوں میاں بیوی مسجد کے کسی احاطے میں چہل قدمی کر رہے ہوتے ہیں اور ان ٹک ٹاک ویڈیو بھی بن رہی ہوتی ہے۔

حریم شاہ کی عمرہ ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے لیکن وہیں صارفین ان کی ویڈیو پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے حریم شاہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ عمرہ کرنے پہنچ گئیں لیکن ٹک ٹاک نہ چھوڑا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ 900 چوہے کھا کر بلی حج کو چلی گئی۔

ایک بلال نامی فیسبک صارف نے حریم شاہ سے متعلق لکھا کہ کیا کیا دیکھنا پڑ رہا ہے مولا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow