پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور منجھے ہوئے اداکار بہروز سبزواری نے اپنی بہو اور ماڈل صدف کنول کے بارے میں بتادیا کہ ان کے لئے سب ناظرین دعا کریں کیونکہ وہ ماں بننے والی ہیں۔
حال ہی میں بہروز سبزواری نے ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورِ مہمان شرکت کی، جس میں وہ میزبان رابعہ انعم کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔
بہروز سبزواری نے صدف کنول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہو یعنی شہروز کی بیوی صدف کنول بہت پیاری بچی ہے اور فی الحال میں اُن کے لیے دُعاؤں کی درخواست کرنا چاہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ماشاءاللّہ صدف کنول بہت جلد ماں بننے والی ہیں اور میں ایک بار پھر چھوٹی عمرمیں دادا بن جاؤں گا۔ بہروزسبزواری بہت خوش اور پرجوش نظرآرہے تھے۔
بہروز سبزواری نے کہا کہ میں اپنی بیٹے کواپنی مصروفیت کی وجہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکا لیکن الحمداللّہ اپنی اولاد کے بچوں کو بھرپور وقت دوں گا۔ شہروز سبزواری ان کے اکلوتے بیٹے ہیں۔
واضح رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری نے مئی 2020 میں خاموشی سے شادی کرلی تھی، جس پرانہیں سوشل میڈیا پرعوام کی خاصی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ شہروز سبزواری کے ہاں یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہوگی۔ 2020 میں اچانک ہی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری میں علیحدگی کی خبروں سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی تھی اورعوام نے ان کے اس فیصلے پر خاصی ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور صدف کنول کے خلاف باقاعدہ محاذ کھڑا ہوگیا تھا ، لیکن اس سلسلے میں سائرہ یوسف کی طرف سے کسی قسم کے ردعمل کا کوئی اظہار نہیں کیا گیا تھا جس کے بعد عوام کا غصہ بھی ٹھنڈا ہو گیا تھا۔
اب بہروزسبزواری کی طرف سے یہ خوشخبری دی گئی ہے کہ ان کی بہو ماں بننے والی ہیں۔
اس سے قبل شہروز سبزواری کی اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی ’نورح‘ ہے جو کہ اس جوڑی میں طلاق کے بعد اپنے والد شہروز سبزواری اور والدہ سائرہ یوسف دونوں کے پاس باری باری رہتی ہے۔