یہ اچانک اتنا کیسے بدل گئیں؟ اداکارہ عروسہ صدیقی نے دوبارہ وزن کم کر کے سب کو چونکا دیا

image

پاکستانی اداکار اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب میں مقبولیت حاصل کر لیتے ہیں، کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی روزمرہ معمولات کی وجہ سے بھی مشہور ہو جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اداکارہ عروسہ صدیقی کا شمار ان چند بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ ہمیشہ ہی ان ڈراموں میں جلوہ دکھاتی نظر آئی ہیں جو کہ معاشرے کے کسی چہرے کو اجاگر کر رہا ہوتا ہے۔

عروسہ صدیقی نے ایسے کئی ڈراموں میں پُر اثر کردار نبھایا ہے جس میں انہیں ناظرین کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔ ایک ایسا ہی ڈرامہ تھا قدوسی صاحب کی بیوہ، جس میں عروسہ نے شگفتہ جہاں کا کردار نبھایا تھا جو کہ کردار کے وزن کی وجہ سے بھی توجہ حاصل کر رہی تھی۔

لیکن عروسہ کے ڈرامے بارات میں ان کے "سوکھی" کے کردار نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ اگرچہ کئی بار باڈی شیمنگ کا شکار ہونے والی عروسہ صدیقی نے اپنے چلبلے انداز اور سنجیدہ اداکاری پر منفی جملوں کا اثر نہیں ہونے دیا ہے۔

لیکن عروسہ صدیقی کی حال ہی کی تصاویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، ناظرین عروسہ کو ان کی صحت مند ہونے کی وجہ سے پسند کرتے تھے، لیکن ڈائیٹنگ اور ورزش کے بعد اب ناظرین نے انہیں ان کے نئے انداز پر بھی پسند کیا ہے۔

اداکارہ کئی مرتبہ باڈی شیمنگ سے متعلق اظہار خیال کر چکی ہیں، لیکن ان کے اس نئے انداز نے نہ صرف ناظرین کے دلوں میں بلکہ ٹی وی پر بھی جگہ بنانا شروع کر دی ہے۔ ان تصاویر میں محسوس ہو ہی نہیں رہا ہے کہ یہ وہی عروسہ صدیقی ہیں جو کہ اپنے پرانے انداز کی بدولت سب میں مشہور تھیں۔

وزن کیسے کم کیا:

ایک شوبز کی ویب سائٹ کے مطابق عروسہ صدیقی نے وزن کم کرنے کے لئے تین سال سخت محنت کی اور ان کی حیرت انگیز تبدیلی کو سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگ انہیں سراہتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک انسٹا صارف کی جانب سے عروسہ صدیقی کی تصویر پر سوال کیا گیا کہ آپ اپنے وزن کم کرنے کی اسٹوری کب شئیر کریں گی جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ بہت جلد وہ بتا دیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow