بھارتی فلموں کے سپر اسٹار اکشے کمار شروع سے اتنے خاص مقبول اور امیر نہیں تھے یہ تو سب جانتے ہیں مگر یہ کوئی نہیں جانتا کہ انہوں نے فلمی دنیا میں ایک اسٹنٹ فوٹو گرافر کی حیثیت سے قدم رکھا۔آئیے جانتے ہیں ان کے ہیرو بننے کی داستان۔
بھارتی ٹی وی پر نشر کیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا گیا کہ یہ لوکھنڈ والا میں رہتے تھے تو ساتھ والی بلڈنگ میں ایک مشہور فوٹوگرافر جے شیٹ رہتے تھے تو اکشے نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ آپ کا بہت نام ہے مجھے آپ کے ساتھ رہ کر اس فلمی دنیا کے بارے میں جاننا ہے کہ کام کس طرح کیا جاتا ہے۔
تو انہوں نے فوراََ کہا کہ آپ کرو گے کیا میرے پاس تو جواب میں اکشے کہتے ہیں کہ آپ کی لائٹس وغیرہ اٹھایا کروں گا، موبائل فون بھی ہے میرے پاس تو میں آپ کے میسجز جو بھی آئیں گے وہ آپ تک پہنچاؤں گا مختصراََ یہ کہ آپکو ہر چیز سے آگاہ رکھوں گا۔
بس یوں اکشے جے شیٹ کے پاس کام کرتے رہے اور ایک دن انہیں مشہور ومعروف اسٹار گووندا کے پاس بھیج دیا گیا کہ انہیں جا کر ان کی تصاویر دیکھاؤ تو اکشے کمار نے یوں ہی کیا اور جب وہ تصاویر دکھا کر واپس جانے لگے تو گووندا نے خود کہا کہ تم ہیرو کیوں نہیں بنتے، تمہارا چہرہ ہیرو والا ہے۔
مزید یہ کہ یہ بات سننے کے بعد اکشے کمار وہاں سے خوشی خوشی چلے گئے اور اپنے فوٹو گرافر کو آ کر یہ بات سنائی تو ان سے کہا کہ آپ میرا فوٹو شوٹ کر دیں گے جس پر انہوں نے کہا کیوں نہیں بالکل، تمہارے اندر خوبیاں ہیں۔
جس کے بعد جے شیٹ نے اپنے میگزین میں نئے آنے والے اداکاروں کی تصاویر بھی شائع کرنا شروع کر دیں۔ اس طرح اکشے نے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ آج کے سپر اسٹار اکشے کہتے ہیں کہ انہیں تو کوئی بھی کردار مل جاتا تو وہ خوش ہوتے کیوں کہ ان کا یہ سوچنا تھا کہ مجھے بس کام کرنا ہے چاہے پھر کردار چھوٹا ہو یا بڑا۔
یاد رہے ان کی پہلی فلم میں ان کا صرف 7 منٹ کا رول تھا جس میں یہ ہیروئن کو مارشل آرٹ کی ٹریننگ دیتے نظر آتے ہیں۔