10 کروڑ کی پیشکش پر بھی انہوں نے گانا گانے سے منع کردیا تھا کیونکہ۔۔ بالی ووڈ کی وہ مشہور شخصیات کون ہیں جو چند منٹ کی شرکت کے کروڑوں روپے لیتی ہیں

image

شادی بیاہ کا موقع پر یا کوئی میوزک کی تقریب ہو، جب کسی اداکار یا گلوکار کو لائیو پرفارمنس کے لیے مدعو کیا جاتا ہے تو وہ بہت بھاری معاوضہ وصول کرتے ہیں جن کا ہم اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔

آج ہم یہاں چند سیلیبریٹیز پر نظر ڈالیں گے جنہوں نے شادی کی تقریبات اور ایوارڈز شوز میں پرفارم کرنے کے کروڑوں روپے معاوضے لیے تو کسی نے تو بھاری معاوضے کی پیشکش بھی ٹھکرادی۔

1- شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جو پہلے ہی بادشاہ کے نام سے اپنی پہچان رکھتے ہیں، ایسا ممکن ہی نہیں کہ اتنا بڑا سپر اسٹار مختصر پیسوں میں کام کرے۔ شاہ رخ خان جو سالانہ اربوں روپے کماتے ہیں صرف شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کے 3 کروڑ بھارتی روپے ( پاکستانی 6 کروڑ سے زائد معاضہ لیتے ہیں)۔

2-سلمان خان

بالی ووڈ فلمی صنعت کے بھائی جان اداکار سلمان خان کا شمار دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ سلمان خان جن کی شادیوں میں پرفارم کرنے کی بہت زیادہ مانگ ہے۔

سلمان بظاہر ایک پرفارمنس کے لیے تقریباً 2 کروڑ بھارتی (پاکستانی 4 کروڑ سے زائد) روپے لیتے ہیں۔ اور یہاں یہ بات بھی جو بہت قابلِ غور ہے وہ یہ کہ سلمان خان لائیو پرفارمنس کے دوران اپنی مشہور فلم دبنگ کا ڈانس اسٹائل کر کے دکھاتے ہیں تو ان کا معاوضہ 2 کروڑ سے بڑھ کر ساڑھے 3 کروڑ تک چلا جاتا ہے۔

3- لتا منگیشکر

بھارت کی سروں کی ملکہ لتا منگیشکر جن کو مداحوں سے بچھڑے تین ماہ گزر گئے، گلوکارہ سنگیت کی تقریب میں ہی کروڑوں کا معاوضہ وصول کرلیتی تھیں۔ انجہانی گلوکارہ لتا منگیشر کا ایک واقعہ یہاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا جسے ان کی بہن آشا بھوسلے نے بیان کیا۔ گلوکارہ آشا بھوسلے نے ایک انٹرویو میں اپنی بہن کی یاد میں واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار لتا جی نے ایک بار کروڑوں روپوں کے عوض بھی شادی کی تقریب میں گانا گانے سے انکار کردیا تھا۔

گلوکارہ آشا نے انکشاف کیا کہ ہمیں ایک شادی میں مدعو کیا گیا اور میزبان کے پاس پاؤنڈ مالیت کے ٹکٹ موجود تھے اور اس کی خواہش تھی کہ آشا اور لتا منگیشکر گانا گائیں۔ لتا جی نے مجھ سے پوچھا کیا تم شادی میں گاؤ گی؟ جس پر میں نےانکار کیا جس کے بعد انہوں نے اس شخص کو کہا کہ اگر آپ 10 کروڑ ڈالر بھی دیں گے تو ہم نہیں گائیں گے کیونکہ ہم شادیوں میں نہیں گاتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow