پاکستان ایک وہ ملک ہے جس میں رہنے والا ایک ایک شخص دوسروں کے درد کو محسوس کرتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ اسے کم کیا جا سکے۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہورو معروف اداکارہ نیلم منیر خان کراچی میں قائم اسپتال ایس آئی یو ٹی پہنچ گئی ہیں جہاں کا انہوں نے مکمل دورہ کیا اور غریب بچوں اور انکے والدین سے ملیں، بچوں کی ماؤں کو تسلی دی اور انہیں گلے لگایا۔
مشہور اداکارہ کو اپنے درمیان پا کر تمام لوگ اور بچے انتہائی خوش ہوئے، صرف یہی نہیں بلکہ نیلم منیر نے ایس آئی یو ٹی کو 50 لاکھ روپے کی امداد بھی فراہم کی تاکہ بہتر سے بہتر طریقے سے ان بچوں کا علاج ہو سکے۔
یہی نہیں پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی ایک اور مشہور شخصیت جن کا نام اقرار الحسن ہے وہ بنت فاطمہ اولڈ ایج ہوم چلے گئے۔ تمام لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ یہ ایک نجی ٹی وی چینل پر رمضان شو کرتے ہیں اور مصروف بھی بہت ہوتے ہیں لیکن رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی انہوں نے ان ماؤں کیلئے وقت نکالا جو یہاں رہنے پر مجبور ہیں بے شک یہ ایک نہایت ہی اچھا اقدام ہے۔
اقرار الحسن کہتے ہیں کہ یہ ادارہ میرے دل کے بہت قریب ہے جب بھی یہاں آتا ہوں تو دیکھ کر انتہائی خوشی نصیبی محسوس ہوتی ہے کہ فرزانہ ماں جی نے کیسے اپنی ساری اولاد کو یہاں ان ماؤں کی خدمت کیلئے ہر وقت ساتھ رکھا ہوتا ہے۔
اور جس طرح ان ماؤں کو سحری، افطاری اور پھر رات میں بہترین کھانا دیا جاتا ہے۔ اس سے ثابت ہے کہ اس ادارے کو ان بزرگ ماؤں سے کتنی محبت ہے۔