بچپن کی تصویریں دیکھ کر پرانا دور سب کو یاد آجاتا ہے کہ ہم اس وقت کیسے دکھتے تھے؟ ہماری شرارتیں کیسی تھیں؟ ہمیں کیا پسند تھا کیا نہیں پسند تھا۔ بالکل اسی طرح اداکارائیں بھی ہیں جو اپنے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر اب لوڈ کرتی رہتی ہیں۔
یہ تصویر اداکارہ سجل علی کے بچپن کی ہے جس میں وہ اپنے بھائی کے ساتھ مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام
سٹوری
پر شیئر کی اور لکھا کہ
''
یہ میں ہوں، میرا بچپن۔ ''
سجل علی نے جہاں اپنی اداکاری سے مداحوں کا دل جیتا وہیں احد رضا میر سے طلاق کے بعد ان کے لاکھوں
مداح ان کی حمایت میں نظر آئے ۔ سجل اب سوشل میڈیا پر پہلے سے زیادہ ایکٹوو نظر آتی ہیں اور مختلف تصاویر بھی اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔