دنیا بھر کے انسانوں سے آپ نے سنا ہوگا کہ کپڑوں کا، جوتوں کا ڈیزائن کسی دوسرے نے کاپی کر لیا یا پھر چرا لیا گیا۔ مگر کراچی کے علاقے سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جس میں ایک خاتون جن کی والدہ اب اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں اور یہ کراچی کے قدیم گورا قبرستان میں سپرد خاک ہیں۔
ان کی بیٹی جب والدہ کی قبر پر آئیں تو دیکھا کہ ان کی والدہ کی قبر جیسی ایک اور قبر بھی کسی شخص کی بنا دی گئی تھی۔ جس پر مذکورہ خاتون نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ حد ہو گئی ہے لوگ تو قبر کو بھی نہیں چھوڑتے اس کا بھی ڈیزائن اور کلر چرا لیا ہے۔
مزید یہ کہ اس خاتون کا اپنی ویڈیو میں یہ بھی کہنا تھا کہ اس پورے گورا قبرستان میں سب قبریں گرے اور سیاہ رنگ میں موجود ہیں، بس میں نے ہی اپنی والدہ کی قبر منفرد بنوائی تھی۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے اور اس کی مقبولیت کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر کچھ ہی دیر میں 210 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔