سوشل میڈیا پر کچھ بھی وائرل ہو جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اب ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ ایک شخص ایک عورت کو کچھ پیسے دے رہا ہے۔
تو یہ تصویر جب انٹرنیٹ کی زینت بنی تو ایک صارف نے نصحیت کی کہ آپ مدد کر رہے ہیں اچھی بات ہے لیکن دوسروں کی عزت نفس کا بھی خیال رکھیں اور فوٹو سیشن سے اجتناب کریں۔
اب تک لوگ یہی سمجھ رہے تھے کہ یہ مجبور عورت کی مدد کر رہے ہیں لیکن اس کہانی میں تب ایک نیارخ پیدا ہوا جب رقم دینے والے شخص نے ہی اس صارف کو سوشل میڈیا پر اسی پوسٹ پر کہا کہ، میرے بھائی یہ میری بیگم ہے، میں عیدی دے رہا ہوں۔
واضح رہے کہ اب تک اس پوسٹ کو کئی لوگ دیکھ چکے ہیں اور ڈھائی ہزار اسے پسند کر چکے ہیں جبکہ 728 اشخاص اسے شیئر بھی کر چکے ہیں۔آخر میں آپکو یہ بتا دینا بھی نہایت ضروری ہے کہ اب تک اس خبر سے متعلقہ مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں ہیں اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ واقعی یہ دونوں میاں بیوی ہیں بھی یا نہیں؟