گزشتہ کئی دنوں سے ہونے والے سرکاری ملازمین کے احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ حکومت کی جانب سے ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے لیکن دفاتر کے اوقات میں نرمی کردی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سرکاری نوٹی فیکشن میں دفاتر کے اوقات صبح 8 سے 3 جبکہ جمعہ کے دن کے اوقات صبح 8 سے 1 بجے طے کیے گئے ہیں واضح رہے کہ ہفتے کی چھٹی شہباز شریف کے وزیرِ اعظم منتخب ہونے کے بعد ختم کی گئی ہے اور اس پر رمضان سے ہی بھرپور احتجاج کیا جا رہا ہے
بینک میں ہفتے کی چھٹی بحال
البتہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ملازمین کے لئے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بینک صرف پیر تا جمعہ کام کریں گے۔