عمران حکومت تو چلی گئی اب ہر محکمہ کا چارج نئے لوگوں کو سونپ دیا گیا ہے بالکل اسی طرح اب وفاقی وزیر صحت کا قلمدان پی پی پی کے قادر پٹیل کو دیا گیا۔
یہ خبر جیسے ہی سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر انہیں مشہور بھارتی فلم منا بھائی کے کردار سے ملایا جا رہا تھا۔ آخر کار اب اس بات پر جناب قادر پٹیل صاحب کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔
جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ انہیں بہت خوشی ہوئی کہ انہیں منا بھائی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ فلم ایک کامیاب فلم تھی اور اس میں تو وہ ہر کسی کو اپنی جادو کی جھپی سے ٹھیک کر دیتا تھا۔
ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ گئے کہ میں نے یہ کب کہا کہ میں خود اپریشن یا پھر سرجریاں کروں گا میں تو بس انتظامی امور دیکھوں گا۔ ہر معاملے پر غور کروں گا کہ سب کچھ اچھا چلتا رہے۔
نجی میڈیا کی ویڈیو رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر صحت نے ماضی کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ جب آپ لوگوں نے پرویز خٹک صاحب کو وزیر دفاع بنایا تو ہم نے کچھ کہا جبکہ میں نے تو 35 سال کراچی کی گلیوں میں عوام کے درمیان گزارے ہیں مجھے حقیقت کا علم ہے۔