کتے کے کاٹنے سے 5 سالہ بچی انتقال کرگئی

image

ملک بھر میں کتوں کے کاٹنے سے ہزاروں افراد متاثر ہو رہے ہیں، کہیں بچے زخمی ہورہے ہیں تو کہیں کوئی نوجوان۔ جن لوگوں کو کتے کاٹتے ہیں وہ کچھ وقت میں ٹھیک ہو جاتے ہیں اور زخم بھی ختم ہو جاتے ہیں، مگر جب گہرا کاٹ لے تو زخم بھی دیر سے ہی ٹھیک ہوتا ہے۔ لیکن جہلم میں 5 سال بچی کتے کے کاٹنے سے انتقال کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں 13 دن پہلے کتے کے کاٹنے سے 5 سالہ بچی زخمی ہوئی تھی جو اب انتقال کرگئی ہے۔ بچی کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کی غفلت سے ہماری بیٹی کا انتقال ہوا ہے۔ جب بیٹی کو کتے نے کاٹا تو اسپتال والوں نے معمولی زخم کا کہہ کر گھر بھیج دیا تھا مگر جب زخم خراب ہوا اور اس میں سے پانی نکلنے لگا تو دوبارہ اسپتال جانے پر راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچی انتقال کر گئی۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شعیب کا کہنا ہے کہ : واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے اور آج انکوائری مکمل ہوجائے گی۔ کتے کے کاٹنے کے 100 انجکشن ہر وقت اسٹاک میں ہوتے ہیں تو بچی کو بروقت طبی امداد اور انجیکشنز کا کورس کیوں نہیں کروایا گیا اس حوالے سے مزید تحقیقات سامنے لائی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts