خاتون کوئی بھی ہو اس کی عزت کرنے کا سبق ہمیں ہمارا دین دیتا ہے۔ لیکن کچھ لوگ یہ بات بھول جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی خاتون لیڈر مریم نواز کی جعلی ویڈیوز شیئر کرنے والے شخص کو اب پشاور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس شخص کا نام فیض الدین بتایا جارہا ہے۔ یہی نہیں اب اس شخص کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جس کے بعد ملزم فیاض الدین کو 7 روز کیلئے جیل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے مسلم لیگ کی قیادت کیخلاف مہم چلائی تھی اور مریم نواز کی نازیبا جعلی ویڈیوز جاری کی تھیں۔