یہ مجھے بچپن سے پسند تھیں ۔۔ 40 سالہ بوڑھی عورت کی 18 سالہ لڑکے سے انوکھی شادی

image

شادی یہ وہ بندھن ہے جس کیلئے ہر لڑکا اور لڑکی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا جیون ساتھ سارے جہاں سے اچھا ہو لیکن اس بات کو اب غلط ثابت کیا ہے ایک جوڑے نے۔

جی ہاں اس شادی میں ایک بوڑھی عورت نے 18 سالہ لڑکے سے محبت کی شادی کر لی، آئیے جانتے ہیں کہ یہ کون ہے اور آخر کیا وجہ بنی کہ دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ ہمیشہ کیلئے تھام لیا۔

اس جوڑے کا تعلق کوٹ ادو کی سے ہے جو کہ ملتان سے 1 گھنٹہ کے سفر پر واقعہ ہے۔ اس عورت کا نام ہے آمنہ بی بی جس کی عمر 40 سال ہے اور لڑکے کا نام ہے اعجاز احمد جس کی عمر 18 سال بتائی جا رہی ہے۔ اعجاز احمد کی بیوی آمنہ کا کہنا ہے کہ اسے اپنے شوہر سے بچپن میں ہی محبت ہو گئی تھی۔

اس 40 سالہ بوڑھی دلہن کا کہنا ہے کہ میرا شوہر اعجاز میرے ماموں کا بیٹا ہے اور یہ تو میرے ہاتھوں میں کھیلا بھی ہے۔ یہی نہیں خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنے شوہر کی بچپن میں پرورش بھی کی ہے۔

مزید یہ کہ ہماری اس شادی پر گھر والے سارے ہی راضی ہو گئے تھے، ہمیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی گھر والوں کو منانے میں۔ ہاں لیکن یہ میری پہلی شادی نہیں اس سے پہلے بھی میری شادی ہوئی جس سے میرے 4 بچے ہیں اور اب میں نے اپنی 2 بچیوں کی شادیں بھی کر دی ہیں۔

دوران انٹرویو ان کا کہنا تھا کہ 18 سالہ اعجاز سے شادی کرنے کے پیچھے ایک اور مقصد یہ بھی تھا کہ میرے پہلے شوہر کے گزر جانے کے بعد کوئی تو ہو جن کا ہاتھ میرے بچوں کے سر پر ہو تو ان کا مستقبل بھی سدھر جائے گا۔ بہر حال اب میں اور میرا خاوند دونوں محنت مزدوری کرتے ہیں، اچھا گزر بسر ہو جاتا ہے۔ یہی نہیں یہ مجھے خوش رکھنے کیلئے اکثر گانا بھی گایا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس خبر سے متعلقہ معلومات سید باسط علی ویب چینل سے اخذ کی گئیں ہیں۔ ان سب باتوں کے علاوہ یہاں آخر میں آپکو یہ بھی بتا دینا بہت ضرور ی ہے کہ جس علاقے کی یہ ویڈیو ہے یہاں اکثر بڑی عمر کی خواتین سے شادیاں کی جاتیں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts