دعا زہرہ کیس میں نیا موڑ۔۔ والد کے دعوے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے کیا اہم قدم اٹھا لیا؟

image

گزشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہنے والے دعا زہرہ کے کیس میں دوبارہ اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے دعا کے شوہر ظہیر کو نوٹس جاری کر دئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ نوٹس عدالت نے دعا زہرہ کے والد کی اغوا اور بیٹی کی کم عمری کے شادی کے خلاف دی گئی درخواست کے بعد بھجوائے ہیں۔ دعا کے والد کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہمیں جو بھی معلومات مل رہی ہیں وہ سوشل میڈیا سے مل رہی ہیں جبکہ بچی کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔

والد کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کا ردعمل

دعا کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو اغوا کیا گیا ہے، اس کا زبردستی نکاح کروایا گیا ہے۔ اسے عدالت لایا جائے تاکہ اس کا بیان کسی دباؤ کے بغیر لیا جاسکے۔ سندھ ہائی کورٹ نے دعا کے والد کی درخواست پر دعا کے شوہر ظہیر اور آئی جی سندھ سے 19 مئی تک جواب طلب کر لیا ہے۔

دعا زہرہ کیس

واضح رہے کہ اس سے قبل دعا زہرا ویڈیو کے ذریعے اپنا بیان دے چکی ہیں کہ وہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر گئی ہیں اور ظہیر سے انھوں نے اپنی پسند سے نکاح کیا ہے جبکہ ان کے والد کا کہنا ہے کہ دعا ابھی 18 سال کی نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے انھوں نے دعا ذاتی دستاویزات بھی میڈیا کے سامنے پیش کیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts