پانچ بیٹیاں پیدا کرنے پر شوہر نے طلاق دے دی ۔۔ بہادر خاتون جو شوہر کی طلاق کے بعد آج اکیلے ہی اپنی بیٹیوں کا پیٹ پال رہی ہے

image

پہلے کے دور کی طرح آج کے معاشرے میں بھی بیٹیوں کو رحمت کے بجائے زحمت سمجھا جاتا ہے۔ پہلے تو بیٹیاں پیدا ہونے پر انہیں زندہ دفن کر دیا جاتا تھا مگر اب انہیں تنہا بے یار و مددگار چھوڑ دیا جاتا ہے۔

غریب طبقے میں آج بھی یہ سلوک بیٹیاں برداشت کر رہی ہیں۔ رحیم یار خان سے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا کہ ایک شوہر نے اپنی بیگم کو طلاق دی جس کی وجہ یہ تھی کہ اس کی مسلسل پانچوں بیٹیاں ہی پیدا ہوئیں اور کوئی بیٹا پیدا نہ ہوا۔ بدقسمت باپ یہ نہیں جانتا کہ بیٹیاں گھروں کی زینت ہوتی ہیں ان ہی سے گھر ہنستا بستا ہے۔

5 بیٹیوں کی والدہ کا نام آمنہ ہے جن کے شوہر نے انہیں طلاق تو دیدی لیکن انہوں نے اس سب مشکلات کے باجود ہمت نہ ہاری۔

تفصیلات کے مطابق آمنہ بی بی کی پندرہ سال قبل رحیم یار خان میں فیاض احمد سے شادی ہوئی تھی تاہم اس بے رحم شخص نے شادی کے 15 سال کے دوران پانچ لڑکیوں کو جنم دینے کے بعد بیوی کو طلاق دے دی۔

آمنہ بی بی کو طلاق دینے کے بعد فیاض نامی شخص نے اپنی پانچ بیٹیوں کی کفالت کے لیے اخراجات دینا بند کر دیے جس سے خاندان میں فاقہ کشی شروع ہو گئی لیکن بہادر ماں نے خاندان کی ذمہ داری اپنے سر لی اور اپنی بیٹیوں کا پیٹ پالنے کے لیے بریانی کا اسٹال لگا دیا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آمنہ بی بی نے کہا کہ گھر میں مسلسل تیسری بچی کی پیدائش پر ان کے خاندان میں جھگڑے شروع ہو گئے اور بعد ازاں چوتھی بیٹی کی پیدائش کے بعد فیاض احمد سے اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

آمنہ نے آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ کہا کہ طلاق کے بعد انہوں نے کبھی اپنے بھائیوں اور بہنوں سے بھیک نہیں مانگی بلکہ علاقے میں ایک پش کارٹ پر بریانی کا سٹال لگا دیا۔

آمنہ بی بی کی سات سالہ بیٹی فضا، جو تعلیم حاصل کر رہی ہے، اسکول سے واپسی کے بعد کاروبار میں اپنی ماں کی مدد کرتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts