نکلو یہاں سے، یہ میرا گھر ہے ۔۔ چھوٹا سا کمرہ خالی نہ کرنے پر بھائی نے بہن کو دنیا سے ہی رخصت کر دیا

image

بھائی بہنوں کا سب سے بڑا سہارا ہوتے ہیں لیکن اس معاشرے میں کچھ بھائی ایسے بھی ہیں جن کا تو یوں لگتا ہے کہ جیسے خون ہی سفید ہو گیا ہو۔ یہاں یہ بات اس لیے کی جا رہی ہے کیونکہ لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جسے سن کر ہر شخص شدید پریشان ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ بھائی نے آدھے مرلے یعنی کہ 136 اسکوائر فٹ کا کمرا خالی کروانے کیلئے بہن پر ہی گولیاں چلا دیں ۔ جوان بیٹی کی موت پر ماں غم سے نڈھال ہے۔ ماں کا مزید کہنا ہے کہ میری بچی اپنے شوہر اور 4 ماہ کے بچے کے ہمراہ ان کے پاس رہتی تھی لیکن میرا بیٹا یہ کہتا تھا کہ اسے نکالو تاکہ میں اپنے بیوی، بچے یہاں لے کے آؤں۔

جس پر ماں اکثر بیٹے سے کہتی تھی کہ کچھ وقت بعد چلی جائے گی۔ یہی نہیں مقتولہ قرۃ العین کے شوہر کا کہنا تھا کہ میری بیوی کے بھائی نے آج سے 1 ماہ پہلے بھی ہم پر گولیاں چلائیں تھیں لیکن ہم بچ گئے مگر اس مرتبہ گولی میری بیوی کے دماغ میں لگی اور آج میرا 4 ماہ کا بچہ رو رہا ہے، اسے سنبھالنے والا کون ہے؟


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts