غربت تعلیم کا شوق کم نہ کرسکی ۔۔۔ پشاور کے ننھے بہن بھائی نے سڑک پر کام کے ساتھ پڑھائی شروع کردی

image

ملک میں بڑھتی غربت اور مہنگائی نے غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول سوہان روح بنارکھا ہے ایسے میں بچوں کو تعلیم دلوانا ماں باپ کیلئے جوئے شیر لانے کے مترادف بن چکا ہے لیکن حالات اور مشکلات کے باوجود پاکستان میں ایسے لاتعداد بچے موجود ہیں جو حصول تعلیم کیلئے کسی مشکل کو خاطر میں نہیں لاتے بلکہ حالات کا مقابلہ کرکے اپنے لئے راستہ بناتے ہیں۔

ایسے ہی پشاور میں غبارے فروخت کرنے والے شخص کے بچے پانچویں جماعت کی عظمیٰ اور پہلی جماعت کا محمد باپ کا ہاتھ بٹانے کیلئے صدر میں وزن کرنے والی چھوٹی مشین پر لوگوں کا وزن کرکے روزی روٹی کمانے کے ساتھ وہیں بیٹھ کر پڑھتے ہیں۔بچوں میں تعلیم اور والد کی مدد کا جذبہ دیکھ کر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ان کی مدد کیلئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان خواندگی کی شرح کے لحاظ سے دنیا کے 120 ممالک میں 113 ویں نمبر پر موجودہے اور ملک کی صرف 59اعشاریہ 13 فیصد آبادی خواندہ ہے جبکہ اس وقت پاکستان میں اسکول جانے سے محروم بچوں کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts